راولپنڈی،تھانہ فتح جنگ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے ڈاکٹروں کی تشدد زدہ نعشیںاٹک سے برآمد

پیر 18 مارچ 2019 22:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تھانہ فتح جنگ کے علاقے موضع گلی جہانگیر سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دونوں ڈاکٹروں کی تشدد زدہ نعشیںاٹک کے علاقہ ڈھوک صوبہ سے برآمد کر لی گئیں ڈاکٹر افتخاراورڈاکٹر عزیز 5روز قبل گلی جہانگیر میں اپنی اراضی پر تعمیراتی کام کرانے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے،ڈاکٹر عزیز اور ڈاکٹر افتخار کی لاشیں 5روز بعدڈھوک صوبہ میں واقع منی ڈیم سے ملیںدونوں ڈاکٹروں کے اغوا کی ایف آئی آر بھی تھانہ فتح جنگ میں درج تھی دونوں ڈاکٹروں کو 13مارچ کو اغوا کیا گیا تھا جس کے لئے تھانہ فتح جھنگ پولیس نے مقتول ڈاکٹر افتخار کے بھائی امتیاز کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت مقدمہ نمبر132 درج کر رکھا تھامقتول ڈاکٹر افتخار امریکہ میں مقیم تھا اوران دنوں پاکستان آمد کے بعداپنی اراضی پر تعمیراتی کام کے لئے زمین کی دیکھ بھال پر مامور اپنے دوست ڈاکٹر عزیز کے ہمراہ گلی جہانگیر آیا تھاپولیس نے دونوں نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں