شیخ رشید جہاد نہیں فساد پھیلانے والا شخص ہے ،سجاد خان

اگرشیخ رشید جہادی ہوتے تو لال مسجد کے معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والی مشرف کابینہ سے نکل کر جہاد کااعلان کرتے ،لیگی رہنما کی کارکنوں سے گفتگو

پیر 18 مارچ 2019 23:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق امیدواراین اے 60سجادخان نے کہاہے کہ شیخ رشیداحمدجیسے بزدل اورڈرپوک شخص کی زبان سے جہادکرنے کی باتیںپاکستان کے سادہ لوح لوگوں کودھوکہ دیناہے راولپنڈی کے غیورشہری توا س جھوٹے ،وعدہ خلاف اورچاپلوس شخص کواچھی طرح جانتے ہیں اگرشیخ رشیداحمدجہادی ہوتے تو2007 میں لال مسجدکے معصوم بچوں اوربچیوں پرڈھائے جانے والے ظلم کے موقع پرجنرل پرویز مشرف کی کابینہ سے نکل کراس کے خلاف جہاد کرنے کااعلان کرتے توآج جہادکرنے کی باتیں ان کے منہ سے اچھی لگتیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمسلم لیگ ن راولپنڈی کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یہ جہاد کی بجائے فسادپھیلانے والے شخص ہیں ان کاایمان جہادنہیں اقتدارہے جس کے لئے شیخ رشیداحمدعمران کوکیاشیطان کوبھی بھائی بنالیں گے جوکہ شخص کل میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے تلوے چاٹتاتھاآج ان کے خلاف زہراگل رہاہے کہ انہیں نہ ڈھیل ملے گی نہ ڈیل ملے گی میں شیخ رشیداحمدسے پوچھتاہوں کہ میاں نوازشریف نے کب اور کس سے ڈیل کی بات کی ہی میاں نوازشریف غیرت مندرہنماء مندرہنماہیں اپنی غیرت کاسوداان گھٹیاحکمرانوں سے نہیں کریںگے شیخ رشیداحمدسمیت پی ٹی آئی کے تمام ذمہ داران جھوٹے ہیں اورزیادہ دیرتک ان کاجھوٹ نہیں چھپے گاسجادخان نے کہاکہ میاں نوازشریف کی صحت دن بہ دن خراب ہورہی ہے جبکہ عمرانی حکومت ان کی صحت پراپنی جھوٹی سیاست چمکارہی ہے اگرمیاں نوازشریف کوکچھ نقصان پہنچاتواس کی تمام ترذمہ داری عمرانی حکومت اورعمران خان ہوں گے ۔

#h#

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں