پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کاروائی، ناقص انتظا مات پر 3فوڈ پوائنٹس سیل

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر1لاکھ 86ہزارروپے جرمانہ عائدکیا گیا

پیر 18 مارچ 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح میں کاروائی میں ممنوعہ اشیاکی فروخت اور ناقص انتظا مات پر 3فوڈ پوائنٹس کوسربمہر( سیل) کر دیاجبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر1لاکھ 86ہزارروپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ متعدد پوائنٹس کووارننگ نوٹس جاری کر دیئے فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران کھلے آئل، زائدالمیعاد اشیا کی فروخت اور ناقص انتظامات پر بسم اللہ ریفریشمنٹ سینٹر،محمد آئل اور کھلے مصالحہ جات کی فروخت،چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور حشرات کو کنٹرول کرنے کے ناقص انتظامات پرمیاںنعمان گرائنڈنگ یونٹ کو سیل کر دیااسی طرح بیکری آئٹم کی تیاری میں کھلے رنگوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج، ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے ،گندے اور بد بودار ماحول کی بنا پرعلی بابا بیکرزاور ذیشان فوڈز کو سیل کیا گیاچکوال میں چیکنگ کے دوران جبار جنرل سٹور کو ممنوعہ گٹکا ،کھلے مصالحہ جات،چائنہ نمک فروخت کرنے پر سیل کر دیاعلاوہ ازیں ڈویژن بھرمیں چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد اشیا کی موجودگی،ناقص سٹوریج،لائسنس نہ ہونے ، ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر معیاری انتظا مات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو186000کے جرمانے عائد کئے کار وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ ،زائدالمیعاد اشیا اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں