راولپنڈی،سٹی ٹریفک پولیس کا یوم پاکستان کے حوالے سی19اور 21مارچ کو فل ڈریس ریہر سل کے موقع پر ٹریفک پلان جاری

پیر 18 مارچ 2019 23:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم پاکستان کے حوالے سی19اور 21مارچ کو فل ڈریس ریہر سل کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت 19اور 21مارچ کی صبح سے تا اختتام خصوصی پروگرام فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی اسی طرح راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈچوک ڈائیورشن پوائنٹ سے براستہ سٹیڈیم روڈ سے 9thایوینیو اسلام آباد جا سکے گی جبکہ کرال چوک سے اسلام آبادایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8، بند کھنہ روڈ/صادق آباد،براستہ راول روڈ/سی بلاک،مری روڈ سے ہوتے ہوئے سٹیڈیم روڈ سی9thایونیوجا ئے گی راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا اس موقع پرٹریفک پولیس کے کل 336افسران و اہلکار خصوصی ڈیوٹی دیں گے سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق پاکستان ڈے کے موقع پر منعقدہ پریڈ کے حوالے سے 19اور21مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں 9Th ایونیو سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک سٹیڈیم روڈ کی بجائے آئی جے پی روڈ استعمال کرتے ہوئے ناکہ کٹاریاں، پنڈوڑہ چونگی اور ناکہ کیرج فیکٹری سے ہوتے ہوئے راولپنڈی شہر میں داخل ہو سکے گی راولپنڈی میں موجود اڈے مکمل طور پر بند ہونگے مظفر آباد سے براستہ مری آنے والی ٹریفک کو لوئر ٹو پہ کے مقام پر روکا جائے گاجبکہ ایبٹ آباد سے آنے والی ٹریفک کو باڑیاں کے مقام پر اور مر ی سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل ٹال پلازہ پر روکا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں