راولپنڈی، قتل اور دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں نامزد6ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پربحوالہ پولیس، 6ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم ، 1ملزم کی ضمانت منظور

منگل 19 مارچ 2019 21:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے قتل اور دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں نامزد6ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ 6ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کے ساتھ 1ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے اور1ملزم میں مقدمہ کی نقول فراہم کر دی ہیں عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد محمد جاویدکی ضمانت منظور کرتے ہوئے 1لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی حکم دیا ہے جبکہ تھانہ پیرودھائی مین درج سانحہ شاہ نجف کے 2002کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مقدمہ کی نقول اہم کر دی ہیں اور فرد جرم عائد کرنے کے لئے 26مارچ تک سماعت ملتوی کر دی ہے اسی طرح عدالت نے تھانہ ایئر پورٹ کے مقدمہ میں نامزد تحریک لبیک پاکستان کے کارکن نصیر خان وغیرہ کی ضمانتیں خارج کر دی ہیںجنہیں پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ عدالت نے مقدمہ میں نامزدطارق محمود ، زوہیب افضل، بشارت خان ، خالد خان ، شاہد محمود اور عبداباسط کو14یوم کے جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے ادھرعدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ نیوایئر پورٹ میں درج مقدمہ میں نامزدتحریک لبیک پاکستان کے شاہد حسین ، نصیر احمد، محمد اقبال نصیر خان ، نعمان خان ، خلیل خان ، بشارت خان کو3روزہ جسمانی ریمانڈپر ایئر پورٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے اور 21مارچ کوملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں