وزیرقانون پنجاب کا راولپنڈی شہر کا دورہ،ہفتہ صفائی و شجرکاری مہم کا جائزہ لیا

ٓمہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ملازمین دلجمعی کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ،بشارت راجہ

منگل 19 مارچ 2019 23:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے حکومت پنجاب کی ہفتہ صفائی و شجرکاری مہم کے موقع پر راولپنڈی شہر کا دورہ کر کے صفائی مہم کا جائزہ لیا ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) ملیحہ جمال ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور البائراک کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام افسران اور اہلکار دلجمعی اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ راولپنڈی شہر کے عوام کومستقبل بنیادوں پر صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آ سکے انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکارو ںکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہو ں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف میں کسی قسم کے تعمیراتی ویسٹ کو بھی ٹھکانے لگایا جائے اور اس اس صفائی مہم کے دوران عوام کا شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز ،پوسٹرز آویزاں کرنے کے ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں انہو ںنے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

#h#

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں