ٓراولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،17ملزمان گرفتار، منشیات ،اسلحہ اور پتنگ بازی کا سامان برآمد

بدھ 20 مارچ 2019 00:08

;راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ فروشوں و پتنگ بازوںکیخلاف کاروائی میں17ملزمان گرفتار کرکے 870گرام چرس ، 81لیٹر شراب ، 10بوتل شراب ، 4 پستول 30بور مع 13روند ، 1 ریوالور32بور مع 3روند، 25 پتنگیں مع 3چرخیاں برآمد کرلیںتھانہ پیر ودہائی پولیس نے نذیر سے 510گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے غضنفر سے 150گرام چرس ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے 210گرام چرس ، اعجاز سے 10بوتل شراب ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رضوان سے 40لیٹر کھلی شراب ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے اقبال مسیح سے 25لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے افراز سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ وارث خان پولیس نے یاسر سے 8لیٹر کھلی شراب ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کامران سے 3لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے اسامہ سے 1 پستول 30بور مع 4روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے قاسم سے 1 پستول 30بور مع 2روند ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمر خان سے 1 پستول 30بور مع 4روند ، بلال سے 1 ریوالور 32بور مع3روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے رفیع الدین سے 1 پستول 30بور 3روند ، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ذیشان اور اویس سے 20پتنگیں اور 2چرخیاں اورتھانہ پیر ودہائی پولیس نے رحمت سے 5پتنگیں اور 1 چرخی برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں