راولپنڈی،نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس نے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کردیا

بدھ 20 مارچ 2019 00:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے 6سالہ گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ارشدمحمود اورسب انسپکٹر غلام مر تضی نے معمول کی پٹرولنگ کے دوران ہیلپ لائن 130سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بچہ سڑک کنارے ملا ہے افسران نے بچے کو گاڑی میں بٹھایا جس کا نام زین العابد ین تھا موٹروے پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر قریبی مساجد میں اعلانات کرائی1 گھنٹے بعد محمد اکرم نامی شخص موٹر وے پولیس کے پاس آیا کہ وہ زین العابدین کاوالد ہے مکمل تحقیقات اور روبرو گواہان کے ہمراہ بچے کووالدکے حوالے کر دیا گیاڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون ، عالم خان شنواری نے افسران کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں