ں*راولپنڈی،سزا کے خلاف اپیل ،چوہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل

بدھ 20 مارچ 2019 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے چوہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیاہے ملزم مطلوب حسین کے خلاف تھانہ پنڈ دانخان پولیس نے 19اپریل 2016 میں مقدمہ درج کیا تھاجس پر الزام تھا کہ پسند کی شادی کرنے پر بیٹی مہرین مطلوب،داماد محمد کامران ،بھاگاں بی بی اور ریاض بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم کو ماتحت عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے اپیل دائر کی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں