انسداد پو لیو مہم کیلئے انتظا مات کو مکمل ،سٹاف کی ٹر نینگ پر تو جہ دینے کیساتھ ما نیٹر نگ میکانز م کو فعال کیا جائے،محمد علی ر ندھاوا

پو لیو اجتماعی مسئلہ ہے جس کے خلا ف ڈ ینگی جد و جہد والا جذ بہ اپنا نے کی ضرورت ہے ،ڈ پٹی کمشنرراولپنڈ ی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈ پٹی کمشنرراولپنڈ ی چو ہد ری محمد علی ر ندھاوا نے ہدا یت کی ہے کہ 25 تا 29 مارچ 2019تک کی انسداد پو لیو مہم کیلئے تمام تر انتظا مات کو مکمل کیا جائے ۔ اس سلسلے میں سٹاف کی ٹر یننگ پر خصوصی تو جہ دینے کے ساتھ ساتھ ما نیٹر نگ میکینز م کو فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفدر آباد کی بارہ ڈ ر ینیج یو نین کو نسلز اور ڈھوک دلال کی چار یو نین کو نسلز کو فو کس کیا جائے۔

اسکے علاوہ 07 سپر ہا ئی ر سک یو نین کو نسلز جن میں راولپنڈی سٹی کی چھ اور راولپنڈی کینٹ کی ایک یو نین کو نسل شامل ہے وہاں ٹا ر گٹ گروپ کی عمر کی حد د س سال مقر ر کی گئی ہے اور مہم کے دنوں کی تعداد کو بھی بڑھا کی25مارچ تا یکم اپریل مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہد ری محمد علی ر ندھاوانے مز ید کہا کہ پو لیو ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کے خلا ف ڈ ینگی جد و جہد والا جذ بہ اپنا نے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان کو پو لیو فری ملک کی فہر ست میں شا مل کرایا جا سکے۔

ان خیا لات اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس میں محکمہ صحت کے ز یراہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس ،ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر نو ید اکرم، منیجنگ ڈا ئر یکٹر راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈا کٹر ر ضوان شیر دل ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مبشر، ڈا کٹر ذ یشان ، ایریا کوارڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ثرو ت ،چو ہد ری محمد حسین ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور د یگر الآئیڈ ڈیپا ر ٹمنٹس کے نما ئندگان کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جا نب سے تفصیلی بر یفنگ میںبتا یا گیا کہ آ نے والی انسداد پو لیو مہم کو را ولپنڈی کی پا نچ تحصیلو ں گو جر خان، راولپنڈی کینٹ ، راولپنڈی سٹی ا،را و لپنڈی رورل اور ٹیکسلامیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سا ت سپر ہا ئی رسک یو نین کو نسلز میں دس سال تک کی عمر کی38046بچوں کا حدف مقر ر کیا گیا ہے ۔اس یو نین کو نسلز میں یو سی ایم اوز 07، ایر یا انچا ر ج25 ، مو با ئل ٹیمیں93 ، فکس ٹیمیں10 جبکہ16 ٹرا نزٹ ٹیمیں مقر ر کی گئی ہیں۔اسکے علاوہ تمام الآئیڈ ڈ یپا ر ٹمنٹس کی جا نب سے فرا ہم کردہ سٹاف کی ٹریننگ کو مکمل کیا جا چکا ہے اور ما نیٹر نگ کے لئے 09سپر وا ئز رز بھی مقر ر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں