پاکستان کی بقا ہم سب کی بقا کی ضا من ہے ،موجو دہ حا لات میںپاک سرزمین کو فساد نہیں ،اتحاد کی ضرورت ہے،چو ہد ری محمد علی رندھاوا

تمام مکا تب فکر کے علما ء اپنے پیر و کا روں کو امن اور محبت کا د رس دیں ،اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ کی تر غیب دلائیں، کمشنر راولپنڈی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی چو ہد ری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہم سب کی بقا کی ضا من ہے اورمو جو دہ حا لات میںہماری پاک سرزمین کو فساد نہیں ہمارے اتحاد کی ضرورت ہے۔تمام مکا تیب فکر کے علما ء پر یہ ذ مہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ اپنے پیر و کا روں کو امن اور محبت کا د رس دیں اور اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ کی تر غیب دلائیں۔

ہم سب کو فر قوں میں بٹنے کے بجائے متحد ہو کر پا کستانی بن کر دنیا کے سامنے آ نا ہے تا کہ اقوام عالم میں یہ تا ثر قا ئم ہو کہ پا ک سر ز میں کی حفا ظت کے لئے تمام پا کستانی ایک دل و ایک جان ہیں۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہمارا دین بردا شت و رواداری کا علمبردار ہے ایسے میں ہر فرد اورخصوصا علماء کرام پر یہ ذ مہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اپنے پیرو کاروں میںبا ہمی محبت و ہم آ ہنگی کو پروان چڑ ھائیں اور انہیںامن وامان کے ذ ر یعے ایک مضبوط قو م کے طور پر دنیا کے سا منے پیش ہو نے کی تر غیب دلا ئیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میںمنعقدہ اتحا د بین المذا ہب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ملیحہ جمال ، اسسٹنٹ کمشنر ہیو من ر یسو رس حید ر عباس ،پا سٹر پر و یز سہیل، پنڈ ت چنالال، علا مہ اظہا ر بخا ر ی ،ڈ و یژ نل خطیب اقبال ر ضو ی ،قا ضی محمد ظہور الہیٰ، سید مطلو ب حسین تقی ،قا ضی محمد امین سیا لو ی ،قا ری خالد محمو د عبا س ، محمد ایازر ضو ی ،علا مہ فضل کر یم ،قا ری عتیق الرحمان ،شو کت عباس جعفری ، علا مہ سیدزاہد عباس کاظمی،شوکت جعفری اور و دیگر علما ء کر ام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

اس مو قع پرپا سٹر پر و یز سہیل اور اقلیتیوں کے نما ئندگان نے ضلع انتظا میہ کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ان کی جا نب سے تما م چر چ اور د یگر عبا د ت گا ہوں کو فراہم کی جا نے والی سہو لیات خصوصا سیکیو ر ٹی کی سہو لیات بلا شبہ قا بل تحسین ہیں۔ اس مو قع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے خطاب بھی کیااور اپنی تجاویز اور مشوروں سے انتظامی افسران کو آگاہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا د ین اسلام اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ،نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے نیز ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی دل آزاری ہویا انتشار پھیلنے کا خد شہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں