راولپنڈی ، تھانہ نصیر آباد پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کارروائی ،8ملزمان گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2019 20:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے رقم پڑ 22ہزار 750روپے ، 6عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افراد بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں ، جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نور رحمت ، زرک خان ، ریاض ، توقیر ، غلام حسین ، نیک عالم ، جمیل اور الیا س کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہو ئے گر فتار کر کے ان کے قبضہ سے رقم پڑ 22ہزار 750روپے ، 06عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں