ًراولپنڈی، ریجنل پولیس افسر راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر کا آرپی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر نے جمعہ کے روز آرپی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میںراولپنڈی ریجن سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور فرداً فرداً موقع پر احکامات جاری کئے آر پی اونے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ تمام افسران کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ سائلین کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں