چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان سے چیئرمین پی ایچ اے سے ملاقات، ادارے کی ترقی ، مسائل پر بریفنگ دی

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت اب تک 35 ہزار درختوں کی شجر کاری کی جاچکی ہے، یوم پاکستان پر فاختہ کا ماڈل راول روڈ اور مری روڈ کے سنگم پر نصب کیا جائیگا،آصف محمود

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت اب تک 35 ہزار درختوں کی شجر کاری کی جاچکی ہے، یوم پاکستان پر فاختہ کا ماڈل راول روڈ اور مری روڈ کے سنگم پر نصب کیا جائیگا۔تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے جمعہ کو ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی ایچ اے آ صف محمود کی ادارے کی ترقی و مسائل کے حوالے سے سیف اللہ خان کو تفصیلی بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت اب تک35ہزار درختوں کی شجرکاری کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے راولپنڈی مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر امن کی علامت (فاختہ) کا ماڈل راول روڈ اور مری روڈ کے سنگم پر نصب کیا جائیگا۔چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ راشد منہاس روڈ کو ماڈل روڈ بنائیں گے۔ اس موقع پر سیف اللہ نیازی نے چیئر مین پی ایچ اے ر آ صف محمود و دیگر افسران کے ہمراہ لیاقت باغ میں پودا بھی لگایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں