پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے واسا راولپنڈی آفس میں تقریب،

نیوزی لینڈ کے شہداء کیلئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی پانی کے ضائع کو روکنے کے لیے آگاہی مہم بہت ضروری ہے،آئندہ جنگیں پانی کے ذخیرہ کرنے پر ہوا کرینگی ، چیئر مین پی ایچ اے پانی کے بچاو کیلئے ہمیں ڈیمز بنانے بیت ضروری ہیں،پانی کا زیادہ استعمال روز ٹیوب ویل بنانے کا باعث بنے گا، سیف اللہ نیازی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے واسا راولپنڈی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی بھی شامل ہوئے ۔چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی، چیئرمین مین پی ایچ اے آصف محمود و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں نیوزی لینڈ کے شہداء کیلئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

پانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی ۔پانی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہاکہ پانی کے ضائع کو روکنے کے لیے آگاہی مہم بہت ضروری ہے،آئندہ جنگیں پانی کے ذخیرہ کرنے پر ہوا کرینگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد ملک جہاں زیرزمین پانی کو ذخیرہ کرنیکا قانون ہی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وضو کے پانی کو دوبارہ ری سائیکل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا منشور ہے ملک کو فرسودہ نظام سے پاک کرنا ہے۔پانی کے عالمی دن کے حوالے منعقدہ تقریب سے چیئرمین واسا عارف عباسی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں بنیادی مسائل بھی شامل تھیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے بہت جلدی عمران خان کا پیغام سمجھا اور اعتماد کیا ،پنڈی میں پانی سب سے اہم اور پیچیدہ مسئلہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ بیس سالوں سے حکومتوں نے پانی کے مسائل ختم۔کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں پانی چار سو فٹ سے نیچے جا چکا ہے مزید ٹیوب ویل لگانا عوام سے دشمنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ غازی بروتھا سے پانی نہ آیا تو آئندہ دس سالوں میں پنڈی سے پانی مکمل ختم ہو جائیگا۔پانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ راولپنڈی. زیر زمین پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے،پانی کی کمی انتہائی تشویشناک ہے اس پر فوکس کیا جائے کہ پانی یو بچانا کیسے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پانی کے بچاو کیلئے ہمیں ڈیمز بنانے بیت ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پانی کا زیادہ استعمال روز ٹیوب ویل بنانے کا باعث بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ زیادہ سے زیادہ ڈیمز بنائیں اور بارش کے پانی کو محفوظ کیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اب آپکو سولر پینل ٹیوب ویل کی ضرورت ہے،آپ لوگوں کو خود بھی اس میں کام کرنا ہو گا مگر پاکستان تحریک انصاف اس پر کام کر رہے ہیں،پانی کو ضائع کرنا بیت بڑا جرم ہے، ایم ڈی اور چیرمین سے درخواست ہے ڈیمز کے لئے کوشش کریں۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ حکومت کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں،یہ انتہائی احمقانہ باتیں ہیں، احتساب اس ملک میں ضرور ہو گا،سب لوگ سیدھے راستے پر رہیں اور جو نہیں کرے گا اس کا انجام برا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ احتساب ملک کی کسی بھی جماعت سے کیا جائے گا خواہ وہ پاکستان تحریک انصاف ہی کیوں نہ ہوں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں