ؑراولپنڈی، مبینہ طور پرپولیس کانسٹیبل کے قتل میں مطلوب 2بھا ئی ان کی والدہ سمیت گرفتار

تینوں گرفتار شدگان بدنام زمانہ منشیات فروش اور15سال سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے تھے

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) تھانہ سول لائن پولیس نے مبینہ طور پرپولیس کانسٹیبل کے قتل میں مطلوب 2بھائیوں کو ان کی والدہ سمیت گرفتار کر لیا ہے تینوں گرفتار شدگان بدنام زمانہ منشیات فروش تھے اور15سال سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے تھے اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل کے قتل میں مطلوب عامر عرف اسلم نامی منشیات فروش سکنہ ڈی ڈی 15نزد بڑی زیارت جھنڈا چیچی گزشتہ 15 سال سے اپنے بھائی عمران عرف مانی اور اپنی والدہ انور سلطانہ عرف انو کے ہمراہ منشیات فروشی کادھندہ کر رہا تھاجنہیں جھنڈا چیچی زیارت سٹاپ سے گرفتار کیا گیا ملزم پر دہشت گردی سمیت منشیات فروشی کے 7 سے زائد مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم عامر عرف اسلم دیگر ملزمان کے ہمراہ سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کی ٹافیاں بنا کر 100روپے ٹافی فروخت کرتا تھا ملزمان کے قبضے سے 3100 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق اسلم نامی ملزم نے 21دسمبر2010کوسول لائن پولیس کے چھاپے کے دوران عمران عرف مانی کے علاوہ شمریز اور مسماة انور سلطانہ کے ہمراہ پکڑے گئے ملزم کو چھڑانے کے لئے فائرنگ کرکے کامران علی نامی کانسٹیبل کو قتل جبکہ وقاص اعجاز نامی کانسٹیبل کو زخمی کر دیا تھاجس پر تھانہ سول لائن پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324،353،186اور34کے تحت مقدمہ نمبر1222درج کیا تھا اس مقدمہ میں اسلم کے بھائی عمران عرف مانی کے علاوہ شمریز اور مسماة انور سلطانہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں