راولپنڈی خ فائرنگ کی2 واقعات میں1شخص جاں بحق،پروفیسر ڈاکٹر سمیت 3 افراد شدید زخمی

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) راولپنڈی میں فائرنگ کی2الگ الگ واقعات میں1شخص جاں بحق اورپروفیسر ڈاکٹر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوید نامی شخص موقع پر جاں بحق اور طارق شدید زخمی ہو گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ادھر تھانہ کلر سیداں کے علاقے میںمسلح افراد کی فائرنگ سے پروفیسر ڈاکٹر تہذیب شاہ اور اس کا بھائی نیر شاہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں