کنٹومنٹ بورڈ نے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کا کریڈٹ غیر قانونی طور پرایک سیاستدان کو دیا ،نوٹس لیا جائے ، چکلالہ سکیم تھری

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

ٖراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) چکلالہ سکیم تھری کے رہنے والوں نے کہا ہے کہ کنٹومنٹ بورڈ نے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کا کریڈٹ غیر قانونی طور پرایک سیاستدان کو دیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔مزکورہ سیاستدان کا اس منصوبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسکے تمام اخراجات کنٹومنٹ بورڈ نے ادا کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کا کریڈٹ کسی سیاسی شخصیت کو دینا غلط ہے اس لئے ان کے نام کے تمام بورڈ اور تختیوں کو فوری طور پرہٹایا جائے۔

سیاستدان ذاتی نام و نمود کے لئے ایسے علاقوں کا انتخاب نہ کریں جہاں کے رہنے والے تعلیم یافتہ ہوں اور معاملات سمجھتے ہوں۔انھوں نے کہا کہ جن سڑکوں اور گلیوں وغیرہ کی حالت بہتر ہو انکی دوباری مرمت پر سرمایہ ضائع کرنے کا سلسلہ روکنے کی ضرورت ہے۔یہ علاقہ اکثر پانی کے بحران کا شکار رہتا ہے اور مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں