ق* حدت میں ہونے والا اضافہ خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، حمید درانی

&عمران خان کی صورت میں پاکستان کو پہلی مرتبہ دلیرانہ سیاسی قیادت میسر آئی ہے،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

a راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما ، معروف کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما حمید درانی نے کہا ہے کہ حدت میں ہونے والا اضافہ خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ہمیں موسمی اعتدال کے لئے ایسے اقدامات اٹھانے ہوں گے جن سے حدت میں کمی واقع ہو اور اس کرہ ارض پر تمام زی روح امن و سکون کے ساتھ رہ سکیںا نہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر سطح پر شجرکاری اور صفائی کی جو مہم شروع کی ہے اسے کامیا ب کرنے کے لئے نوجوان جو ش و خروش کے ساتھ شریک ہیں۔

حمید درانی نے کہاکہ ہمیں پانی کے شدید بحران کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ پانی احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے اور زیادہ تعدا د میں پودے لگائے جائیں تاکہ زیر زمین سطح آب بلند ہو سکے جو اس وقت تیزی سے نیچے گر رہی ہے اور واٹر لیول کم ہونے سے زمینی کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں بھی مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

حمید درانی نے اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششوںاور جذبے کی تعریف کی اور کہاکہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو وژن رکھتا ہو اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کو عرصہ درازکے بعد ایک ایسی قیادت میسر آئی ہے جس کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے اوراس قیادت پر پاکستان کو مسائل سے نکالنے کا عزم کر رکھا ہے اور انشاء اللہ ان کا پاکستان کی ترقی کا یہ خواب جلد پورا ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں