پاکستان کی بہادر افواج کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، نوشین سرور

ملک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لیے مل کر ہمیں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 25 مارچ 2019 18:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ایف اینڈ پی) راولپنڈی نوشین سرورنے کہا ہے کہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور پاکستان کی بہادر افواج نے جس طرح ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے جو بے مثال قربانیاں دی ہیں انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔یہ بات انہوں نے محکمہ سماجی بہبود وبیت المال پنجاب راولپنڈی کے ادارے وویمن ڈیویلپمنٹ سنٹر راولپنڈی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر)اشعراقبال, ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا،ڈائریکٹر ریسکیو 1122ڈاکٹر عبدلرحمن , اسسٹنٹ ڈایکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ شاہد سمیت اساتذہ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی- اس موقع پر پاک مکتب سکول کے بچے اور بچیوں نے خصوصی نغمے اور ٹیبلوپیش کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) نوشین سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے -اسی جذبے کے تحت ملک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لیے مل کر ہمیں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا -انہو ںنے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشری ترقی میں امن و امان کی بہتری شرط اول ہے - انہو ںنے کہا کہ ہفتہ صفائی و شجر کاری مہم کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی اور انسانی زندگیوں میں درختوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے -انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے -انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ اپنے محلے اور شہر کی صفائی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے گلی اور محلے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اجتماعی کوششوں میں شامل ہوں -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومتی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ہفتہ صفائی و شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں-اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی نوشین سرور نے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے احاطے میں پودا لگاکر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتا ح کرنے کے علاوہ آگاہی میں بھی حصہ لیا -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں