محکمہ داخلہ پنجاب نے 20سسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو ڈپٹی جیل کی ترقی کی منظوری دیدی

پیر 25 مارچ 2019 22:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں گریڈ16کی20اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کوگریڈ17میں ترقی دے کرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ترقی کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر دی ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن نمبرSO(Prs)1-40/2015(DPC)/ASJ(P-I)کے تحت ترقی پانے والوں میں محمد نوید اختر ، ارشد حسین،طارق محمود ، فضل الٰہی لارا،محمد عارف نثار ، محمد افضال احمد،سمیع اللہ خان ، سرفراز حسین خان ،محمد انصار نسیم ، محمد افضال وٹو،کامران مقبول ، محمد علی،محمد ناصر، محمد ارشد،علی رضا، سبطین رضا،سید اسد کامران واجد،قاضی محمد قمر الاسلام ،عامر فیاض بھٹی اور رائو ندیم اقبال شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں