برائی کی طاقتیں منظم ہوکرپاکستان کے نوجوانوں کوٹارگٹ کررہی ہیں‘راجہ محمد جواد

جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت اسلامی ہرمحاذ پرشیطانی قوتوں کا مقابلہ کررہی ہے‘امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی

منگل 26 مارچ 2019 13:27

برائی کی طاقتیں منظم ہوکرپاکستان کے نوجوانوں کوٹارگٹ کررہی ہیں‘راجہ محمد جواد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد نے کہاہے کہ برائی کی طاقتیں منظم ہوکرپاکستان کے نوجوانوں کوٹارگٹ کررہی ہیں لیکن جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت اسلامی ہرمحاذ پرشیطانی قوتوں کا مقابلہ کررہی ہے اسلام کے خلاف اندونی وبیرونی طاغوت سازشیں کررہا ہے لیکن اسلام مغلوب نہیں غالب ہونے کیلئے آیا دجالی قوتیں کتنا ہی زورلگا لیں دین اسلام غالب ہوکررہے گا ،کارکنان میدان عمل میں نکلیں اورعوام کواسلام کے غلبے کی جدوجہد میں اپنا معاون بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب ناشتااور نجی سکول کے دورے کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیرضلع نے سکول میں مستحق بچوں کیلئے فیس کی معافی کے علاوہ یونیفارم اورکتب فراہم کیں ۔راجہ محمدجواد نے کہاکہ اسلام کے نام پرقائم ہونے والی ریاست میں قرآن وسنت اوراسلامی شعائرکا مذاق اڑایا جارہا ہے ایسے حالات میں ہم خاموش بیٹھے رہے توہمارا ایمان کامل نہیں ہوگا عوام کوچاہیے کہ وہ اسلام کی سربلندی اوراسلامی شعائرکی حفاظت کرنے والی قوتوں کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالیں اور طاغوتی قوتوں کے شیطانی حریوں کوناکام بنادیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں