وزیر قانون پنجاب وفد کے ہمراہ چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

منگل 26 مارچ 2019 18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ وفد کے ہمر اہ چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراپنے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں پنجاب کے چار بڑے شہروں لاہور ، ملتان ،راولپنڈی اور ٹیکسلا کو چین کے مختلف شہروں کے ساتھ جڑاوں شہر قرار دینے کے معاہدوں پر دستخظ کریں گی․ ۔ چین روانہ ہونے سے پہلے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کو چین کے اہم شہروں کے ساتھ جڑواں شہر قرار دینے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی ، سماجی اور سیاسی روابط مزید مضبوط ہوں گے اور پاک چائینہ راہداری کا منصوبہ مزید وسعت اختیا ر کرے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں