راولپنڈی، انسداد پولیو مہم کا پہلا دن دو لاکھ، 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

منگل 26 مارچ 2019 18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پنجاب کے 12 حساس اضلاع میں 25مارچ سے جاری چار روزہ انسداد پولیو کے پہلے دن راولپنڈی ضلع میں دو لاکھ، 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئی- راولپنڈی کے پانچ ٹاؤنز میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جن میں گوجرخان کے علاوہ راولپنڈی سٹی، کینٹ ، دیہی اور شہری علاقے شامل ہیں- یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی نے بتائی - انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پوری مستعدی کے ساتھ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں