درجہ حرارت میں تبد یلی کی و جہ سے ماحول ڈ ینگی بر یڈنگ کے لئے ساز گار ہو تا جا رہا ہے ،صائمہ یونس

مختلف یو نین کو نسل سے ڈ ینگی لاروا ملنے کی و جہ سے انسداد ڈینگی مہم کو مز ید تیز تر کر نے کی ضرورت ہے،یڈ یشنل ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

منگل 26 مارچ 2019 19:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا رٹر)راولپنڈی صائمہ یونس نے انسداد ڈ ینگی سرگر میوں کاجا ئزہ لیتے ہو ئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں تبد یلی کی و جہ سے ماحول ڈ ینگی بر یڈنگ کے لئے ساز گار ہو تا جا رہا ہے نیز مختلف یو نین کو نسل سے ڈ ینگی لاروا ملنے کی و جہ سے انسداد ڈینگی مہم کو مز ید تیز تر کر نے کی ضرورت ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ آئوٹ ڈور ایکٹی و یٹیز پر ز یا دہ تو جہ د یتے ہو ئے لا روا تلفی کے عمل کو خصو صی اہمیت دی جائے۔ صفا ئی مہم کے تحت اس بات کو بھی یقینی بنا یا جائے کہ ما حو ل ڈ ینگی بر یڈ نگ کے لئے سا ز گا ر نہیں۔لو گوں میں اس شعور کواجاگر کر نا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اپنے گھر اوراردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنا کر موذی بیمار یوں سے بچا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیز تا لا بوں، جو ہڑوں، نر سر یوں اورد یگر مقا مات پر جہاں پا نی مو جود ہو وہاں ڈینگی لا روا کی تلفی کے ساتھ ساتھ نکا سی آب کا بھی انتظام کیا جائے اور پرانے ٹا ئروں کو تلف کیا جائے ۔یہ بات انہوںنے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے جا ئزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اجلاس میںمیںچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر را شد خان، خالد جا و ید گورا ئیہ فوڈ اتھارٹی، ڈ سٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر طاہر رضوی،سول ڈ یفنس آفیسر،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، ڈا کٹر ذ یشان، فوکل پر سن ڈینگی پرو گرام ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہفتہ و ارا نہ بر یفنگ میں بتایا گیاکہ تا حا ل راولپنڈی میںپندرہ مشتبہ مریض ر پو رٹ ہو ئے تھے تا ہم ان میں سے کو ئی کنفر م ڈ ینگی مر یض ر پو رٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر نو ید اکر م نی01ما ر چ سے 25مارچ،2019 تک کی سر گر میوں کے بارے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھو ہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلئنس میں331 ٹیموں نی219999گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 108 گھر پا ز یٹو نکلے ۔آ ئو ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علاقوں میں01ما ر چ سے 21ما ر چ2019 کے دوران258ٹیموں نے 187591 سپا ٹس چیک کئے جن میں سے 07 پا زیٹونکلا اور وہاں مطلو بہ کاروا ئی عمل میں لا ئی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں