حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت پر سویٹس پروڈکشن یونٹ،کچن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر فوڈ پوائنٹ سیل

غیر معیاری خوراک کی فراہمی پرمتعددفوڈ پوائنٹس کو 111,000 کے جرمانے،وارننگ نوٹسز جاری،مضر صحت خوراک تلف

منگل 26 مارچ 2019 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر111,000کے جرمانے عائد کیے ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوں کی موجودگی ، مکھیوں کی بہتات،گندے اوربد بودرا ماحول کی بناء پرجاوید سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا۔مزید برآں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرالسورید پلائو کباب کو سربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںراولپنڈی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر75,000کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح جہلم اور گردونواح کی ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر36,000کے جرمانے عائد کیے ۔ڈویژن بھرمیںکارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں ،ناقص اور مضرصحت خوراک تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوںپرحتمی نوٹسز بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں