روات ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ناقص اشیاء خوردو نوش تیار کر نے والی چھ فیکٹریاں ، دو گودام سیل

چھاپے کے دور ان 17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 480 کلو ثابت مرچ ضبط

جمعرات 18 اپریل 2019 13:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) روات کے انڈسٹریل ایریاگنجمنڈی سیٹیلائٹ ٹائون کمرشل مارکیٹ میں محکمہ فوڈ نے چھاپے کے دور ان ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں، دو گودام سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دور ان 17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 480 کلو ثابت مرچ ضبط کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نی17 ہزار 728 پیکٹ گٹکا، 16 ہزار800 کلو فرائڈ پیاز، جانوروں کی باقیات سے نکلا 5 ہزار 442 کلو تیل برآمد کرلیا ۔ گھی اور آئل کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر روات آئل اینڈ گھی فیکٹری سیل کر دی گئی ۔ اتھارٹی نے 17765 کلو گھی ،1750 لیڑ ناقص آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا ۔ اتھارٹی نے ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پردو کارخانے بھی سیل کر دیئے گلے ،سڑے پیازوں کو فرائی کر کے سپلائی کرنے پر پروڈکشن یونٹ بھی سیل کر کے 17728 پیکٹ گٹکا بھی برآمدکرلیا ۔ فوڈ اٹھارتی پنجاب کے مطابق آئل سپلائی ریکارڈ نہ ہونے پر6 8ٹن تیل برآمد کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں