ٹرانسپورٹرز کوزائد کرایوں کی وصولی سے باز رہنے کی ہدایت

اندرون شہر و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خودساختہ اضافہ پر ٹرانسپورٹرز کو انتباہ

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹرانسپورٹرز کوخبردار کیاہے کہ وہ زائد کرایوں کی وصولی سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلا سخت کارروائی کی جائے گی ۔شہریوں نے بتایاکہ اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ سمیت انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی خودساختہ اضافہ کردیا گیاہے اور مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شکایات کی موصولی پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر اوور لوڈنگ و اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ گذشتہ روز کوٹلی ستیاں میں کاروائی کرتے ہوئے کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے ، روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی اور اوور لوڈنگ پر 36 بسوں اور ویگنوں کا چالان کیا گیا اور 33 ہزار دو سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ خلاف ورزیو ںپر 23بسوں اور ویگنوں کو بند بھی کیاگیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے ریجن میں چلنے والے بسوں , ویگنوںاور پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان او رانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے قوائد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں