جشن راولپنڈی کی تقریبات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ، وزیر اعلی پنجاب دورہ کریں گے، چیئرمین پی ایچ اے

پھولوں کی نمائش،بچوں کے لئے پینٹنگ وکھیلوں کی سرگرمیاں،شاپنگ سٹالز، میوزیکل پروگرام منعقد ہوں گے

جمعرات 18 اپریل 2019 17:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے چیئرمین آصف محمود نے کہا ہے کہ جشن راولپنڈی کی تقریبات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اور 21اپریل کو منعقد ہونے والے فیملی فیسٹیول (جشن راولپنڈی )کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پھولوں کی نمائش،بچوں کے لئے پینٹنگ وکھیلوں کی سرگرمیاں،شاپنگ سٹالز،آتشبازی کے علاوہ شہر میں مختلف اوقات کے دوران میوزیکل پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ راولپنڈی کی عوام اس میلا سے بخوبی لطف اندوز ہوسکیں۔

ان خیالات کا اظہار چئیرمین پی ایچ اے آصف محمود نے گذشتہ روز "اے پی پی"سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈبل روڈ اور راول روڈ کے پبلک پارکوں میں جشن راولپنڈی کی تقریبات کے انعقاد میں نوجوان اور بچے سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے،بچیوں اورخواتین کی سرگرمیوں کے لئے لیڈٖیز پارک میں مختلف پروگرامز ہوں گے،جشن راولپنڈی کے تحت شہر کی تمام شاہراوں کی خوبصورتی اور تزئین وآرائش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں