ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، علامہ ساجد نقوی

ملک میں حالیہ بارشوں اورڑالہ باری سے قیمتی جانی ضیاع اور کھڑی تیارفصلوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار، قائد ملت جعفریہ

جمعرات 18 اپریل 2019 20:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اورڑالہ باری سے قیمتی جانی ضیاع اور کھڑی تیارفصلوں کے نقصان پرا نتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اس ناگہانی آفت پر حکومت کو چاہیے کہ موسمی صورتحال کی تبدیلی کے پیش نظر شدید بارشوں اور ڑالہ باری کے باعث کھڑی تیار فصلوں کی تباہی کے بعد متاثرین کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ،اور انتظامیہ کو چاہیے کہ اس موقع پر عملی اقدامات اٴْٹھاتے ہوئے متاثرین کی مالی امداد کی جائے، جس کے لئے ضلعی سطح پرکنٹرول روم قائم کرکے نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں