ر مضا ن میں فعال ہونیوالی کرتاپور فوڈ سٹر یٹ کو اب پورا سال

چلایاجائیگا،چودھری محمد علی رندھاوا فوڈسٹر یٹ کو فعال کر نے کیلئے ایس او پیز تر تیب دی جا چکی ہیں ،را ولپنڈی و یسٹ مینجمنٹ کو صفا ئی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی چو ہد ری محمد علی رندھاوا نے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود و ممبر صو بائی اسمبلی شیخ را شد شفیق کے ہمراہ کر تار پورہ فوڈسٹر یٹ کی پیش ر فت کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہا کہ یہ فوڈ سٹر یٹ جو اس سے پہلے محض ر مضا ن میں فعال ہو تی تھی اب اسے پورا سال چلا یاجائے گا جس سے لوگوں کونہ صرف معیا ری اشیاء خو ر دونوش د ستیاب ہوں گی بلکہ مقا می لوگوں کے لئے روزگار کے مو ا قع بھی د ستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس فوڈ سٹر یٹ کو لا ہور کی طرز پر بنایا جائے گا اور یہاں پر بیو ٹیفیکشن کا خا ص اہتمام کیا جائے گا جس سے اس پو رے علاقے کے ما حول پر خو شگواراثرپڑے گا۔ فوڈسٹر یٹ کو فعال کر نے کیلئے ایس او پیز تر تیب دی جا چکی ہیں اور را ولپنڈی و یسٹ مینجمنٹ کو ہدا یت کر دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں صفا ئی کا کام شر و ع کر دیں۔

(جاری ہے)

فوڈ سٹریٹ کے اوقات کار میں ٹر یفک کو منظم ر کھنے اورگا ہکوں و مقامی لوگوں کو پا ر کنگ کی منا سب جگہ د ینے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہیں ہیں نیز تمام تر دکا نداروں کو ہد ایت کی جا تی ہے کہ اپنی دکا نوں میںسکیور ٹی کیمرہ لگا ئیںتا کہ وہاں آ نے والے لوگوں کی حفا ظت کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں بہتر فیملی ما حول فراہم کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کر تار پورہ فوڈسٹر یٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ا یڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ملیحہ جما ل ،سی ٹی او محمد بن اشرف ،اے سی(سٹی) نعیم افضل،ایس ڈی پی او آمنہ بیگ ،ڈی ایس پی ٹر یفک عظمت حیات ،احسن کیا نی ایس ایچ او پی ایس بنی ،چیف آ فیسر میو نسپل کا ر پو ر یشن عمران صفدر، ظہورا حمدڈوگر پی ایچ اے ، راولپنڈی چیمبر آف کا مرس کے نما ئندگان سمیت د یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

اس مو قع پر انجمن تا جراں کی جا نب سے اٹھا ئے جا نے والے اعتر اضات کا جواب د یتے ہو ئے کہا کہ فوڈ سٹر یٹ اپ لفٹ کر نے کا مقصد گا ہکوں کے ساتھ ساتھ دکا نداروں اور تا جروں کو سہو لیات فراہم کر نا ہے۔ بہتر سہو لیات کی فراہمی گا ہکوں کی تعداد بڑھائے گی جس سے تا جروں کے کاروبار کو بھیفروغ ملے گا۔ نیزدکا نداروں کو صفا ئی ستھرا ئی یقینی بنا نے کی ہدا یت کی گئی ہے جس کی و جہ سے لوگوں کو حفظا ن صحت کے مطا بق اشیا ء خو ردونوش د ستیا ب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں