شب برات کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئی فول پروف سیکورٹی پلان جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 19:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نی15 شعبان المعظم شب برات کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔ سیکورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 1600کے قریب افسران و جوا ن ڈیو ٹی سر انجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 15شعبان المعظم شب برات کو مساجد اور امام بارگاہوں میں خصوصی نوافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے ، اس سلسلہ میں راولپنڈی پولیس نے مساجد و امام بارگاہوں کو حساسیت کے اعتبار 4حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔

راولپنڈی ضلع میں مجموعی طور پر 2265مساجد اور 197کے قریب امام بارگاہیں ہیں ۔جن کو فو ل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کی ہدایات پر 16سو کے قریب افسران و ملازمان ڈیوٹی کے لئے تعینات کئے جائیں گے ، اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی ،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام مقامات پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے ساتھ ساتھ ایس ایچ اوز تھانہ جات گشت ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ایس ڈی پی اوز اپنے علاقہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کو وقتافوقتابریف کر نے کے ساتھ ساتھ چیک بھی کریں گے ۔ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کی سپر ویژن کریں گے جبکہ سیکورٹی پلان میں لگائی گئی ڈیوٹی کی اوور آل سپر ویژن ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں