27 اپریل کا سورج پروفیشنل پینل کی کامیابی لے کر طلوع ہو گا ،ذوالفقارعلی ، خالد بٹ و دیگر

جمعہ 19 اپریل 2019 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) نجی ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینوںذوالفقار علی، خالد بٹ ،یاسرچیتا، محمد ناصر اور دیگر نے کہا ہے کہ 27 اپریل کا سورج ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (وی جی اے آئی)کے انتخابات میں پروفیشنل پینل کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور پورا پینل کامیابی سے ہمکنار ہو گااپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ پروفیشنل پینل کے صدارتی امیدوار نوشاد عباسی ، نائب صدورکے امیدوار ناصر مغل ، انجم فاطمی ،جنرل سیکرٹری علی اعظم بخاری سمیت پورا پینل ویڈیو جرنلسٹس کے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گااور کامیابی کے بعدتمام وعدے پورے ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں