راولپنڈی ،شب برات کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے شب برات (15 شعبان المعظم )کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کر دیاہے پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 1600کے قریب افسران و جوا ن ڈیو ٹی انجام دیں گے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کو حساسیت کے اعتبار 4حصوں میں تقسیم کیا گیاہے راولپنڈی ضلع میں مجموعی طور پر 2265مساجد اور 197کے قریب امام بارگاہیں ہیں جن کو فو ل پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے 1600کے قریب افسران و ملازمین تعینات کئے جائیں گے ، اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی ،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی شہر کے تمام مقامات پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ او گشت ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک بھی کریں گے اسی طرح ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کی نگرانی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں