نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اور اے این ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کر نے کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:19

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اور اے این ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کر نے کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اے ایس ایف،اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف نے کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ اے ایس ایف نے کہاکہ ملزم امجد خان باغ کا رہائشی ہے۔اے ایس ایف کے مطابق ملزم غیر ملکی ائر لائن کی پرواز سے ریاض جانا چاہتا تھا۔اے ایس ایف نے بتایاکہ ملزم امجد خان کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں