گرین اینڈ کلین پروگرام،سکول کے ننھے بچوں اور میئر راولپنڈی سردار نسیم ن کا ن سی بی آر سوسائٹی میں موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم کا افتتاح

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

ؒ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعظم کے گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت سکول کے ننھے بچوں اور میئر راولپنڈی سردار نسیم نین سی بی آر سوسائٹی میں موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔سی بی آر فیز ٹو میں سینکڑوں طلباوطالبات نے مہما ن خصوصی میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد کی موجودگی میں شجرکاری مہم میںن با قا عدہ حصہ لیا۔

اس موقع پر سکول ٹیچرز،سول سوسائٹی اور معززین شہر کی بڑی تعداد سمیت سوسائٹی انتظامیہ سیکرٹری محمد سلیم خان ،اخلاق مسعود سندھو،خلیل احمد,ذاکر نقوی،رشید خان، ،متین شیخ ،عمر شیخ، امجد میر،اسلم میر ، عقیل ترین ،متقی صدیقی ،سردار ناصر ایڈوکیٹ ،انور رضا، چیف کوآرڈنیٹر محمد خالد قریشی،جنرل منیجر شبیر شیخ اورانجینئرمحمد افضل بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

مئیر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان نے کہا ہے کہ درخت لگانا انبیاکی سنت ہے۔سی بی آ را نتظامیہ خاص کر الطاف احمد بٹ اور اخلاق مسعود سندھو نے سینکڑوں درخت لگا کر اپنی آخرت کمالی ہے،انہوں نے کہا کہ سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی اپنی ہم عصر سوسائٹیز کے مقابلے میں بہتر کام کررہی ہے۔میں اسے اپنی سوسائٹی کہتاہوں کیونکہ جب فیز ٹو کے ابتدائی مراحل تھے تو اس وقت میں نے اسے وزٹ کیا۔

سردار نسیم احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ کل کا لگایا گیا یہ ننھا پودا آج تناور درخت بن گیا ہے۔تین سال قبل تک یہ علاقہ کھڈوں ، جھا ڑیوں اور ناہموار زمین پر مشتمل تھا اور آج یہاں پر ہر طرف خوشبووں کا بسیرا ہے ، ہر طرف کھلے پھول ، اور سر سبز و شا داب گرین بیلٹ دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی میں سی بی آر سوسائٹی کی بے لوث خدمات کیلئے حاضر رہوں گا۔

اسلام آباد کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور سی بی آر سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ نے طلبان طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وڑن کی روشنی میں سی بی آر نے اب تک ہزاروں پودے لگائے ہیں۔ہماری پراگرسن کیا ہی اس بارے ہم نہیں بلکہ لوگ بولتے ہیں یہ سب اللہ کے فضل کے بعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔سی بی آر سوسائٹی کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سوسائٹی کی خوبصورتی انچارج beautificationاخلاق مسعود سندھو کو آئی سی ٹی کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے تمام سوسائٹیز میں درختوں کے آڈٹ کیلئے تشکیل کردہ ٹیم کا انچارج بنایا ہے۔

ہمارے ساتھین چوہدری نذیر، شہزاد واسطی ، ندیم خانن کی کاوشیں بھی اسمیں شامل ہیں ، انہوں نے کہاکہ کسی کو چھت فراہم کرنے کیلئے کاوش کرنا اصل میں عبادت ہے،دس ہزار کنال کا رقبہ اس وقت سوسائٹی حاصل کرچکی ہے جبکہ مزید پندرہ ہزار کنال پر ممبران کو صاف ستھری معیاری رہا ئش دینگے ، بچے جب بھی پڑھیں وہ سی کو کلین ، جی کو گرین اور پی کو پلانٹیشن کے معنی میں دیکھیں تو ہما ری زندگیوں میں انقلاب آجا ئے ، ہماری کوشش ہے کہ ہم ممبران سے کئے گئے وعدے پورے کریں، یہاں آنے والے طلبا و طالبات گزشتہ سال بھی آخر کاری مہم کیلئے آئے تھے ،وہ بھی یہاں ہونے والی سر سبز و شاداب تبدیلی کو دیکھ کر خوش ہیں،ن تقریب سے سیکرٹری محمد سلیم خان اور خالد قریشی نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں طلبا و طالبات نے مئیر سردار محمد نسیم کیساتھ ملکر پودے لگائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں