کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شہر میں صفائی کیلئے بھرپور آپریشن اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم جا ری

پیر 22 اپریل 2019 18:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شہر میں صفائی کیلئے بھرپور آپریشن کے ساتھ شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، آر ڈبلیو ایم سی کی رابطہ ٹیم کے ارکان شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر عوام کو صفائی کی اہمیت و افادیت کا پیغام پہنچا رہے ہیں، پمفلٹس اور ویسٹ بیگز دیئے جا رہے ہیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہر دکان پر جا کر وہاں موجود دکاندار اور خریداروں کو پیغام دیا کہ صفائی نصف ایمان ہے ،اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ ساتھ اپنی گلی ،محلے اور شہر کی صفائی کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھیں تاکہ آپ اور آپکے پیاروں کو ایک صاف ستھرا اور صحتمند ماحول مل سکے ،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

آر ڈبلیو ایم سی ترجمان کے مطابق شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کلین اینڈ گرین راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں اورتاجر برادری کواپنے گھروں،گلیوں،مارکیٹوں میں صفائی یقینی بنا نے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو اپنے بھرپور تعاون سے کامیاب بنائیں،اپنی دکانوں ،مارکیٹ میں صفائی برقرار رکھیں،کوڑا کرکٹ ادھر ادھر نہ پھینکیں ،کوڑا دان میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر ایک جگہ رکھ دیں تاکہ ہمارے سینیٹری ورکرز اسے اٹھا کر ٹھکانے لگا سکیں،اسکے ساتھ ساتھ اپنے گھروں میں بھی ہمارا صفائی کا پیغام ضرور پہنچائیں، کسی بھی جگہ پر صفائی نہ ہونے کی صورت میں ہمارے ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں ،آپکی شکایت پر فوری کارروائی کی جائیگی،شہریوں نے شہر میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر صفائی کو یقینی بنائینگے،صفائی کی یہ مہم کامیاب بنائینگے،دوسری طرف راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز شہر کی صفائی میں مصروف عمل ہیںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آپریشنل سٹاف اس پورے آپریشن کی مکمل نگرانی کر رہا ہے،تاکہ شہر میں کی صفائی میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں