پنجاب بھر میں فروزن میٹ کے 31نمونے مضرصحت قرار، مارکیٹ میں فروخت بند

پیر 22 اپریل 2019 20:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروزن میٹ کے 31نمونے مضرصحت قراردے کر مارکیٹ میں فروخت بند کردی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ایف اے نے سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت فروزن میٹ پراڈکٹس کے لیبارٹری نتائج جاری کر دیے ہیں۔ان نتائج کے مطابق 7 کمپنیوں کے 115 پراڈکٹس کے نمونوں میں سے لیبارٹری تجزیے کے بعد 6 کمپنیوں کے 15 پراڈکٹس فوڈ سیفٹی کی بنیاد پر جبکہ 16 پراڈکٹس کوالٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے جن کو جرمانہ او رانتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

فیل ہونے والے برانڈز کے 3753 پیکٹس مارکیٹ سے اٹھوا دیے گئے ہیں۔فیل ہونیوالوں میںکے اینڈ اینز کے 2915، سیزن مے 544، من و سلوی کے 127 ، حمزہ فوڈز کے 164، نیٹ فوڈ کے 100 جبکہ سبروسو کے 3 پیکٹ مارکیٹ سے اٹھوا دیے گئے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں16 پراڈکٹس کوالٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے ہیںجن کو جرمانہ اور اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیل ہونے والے پراڈکٹس کی باقی تمام سپلائی فیکٹریوں میں ہی سیل کر دی گئی ہے ۔

اصلاح کا عمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈز کے پراڈکٹس کی سپلائی بھی مکمل بند کر دی گئی ہے۔تصحیح کرنے والے برانڈز کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوالٹی مسائل پر فیل ہونے والے پراڈکٹس انسانی استعمال کے لیے مضر نہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق فروزن میٹ پراڈکٹس کے سال میں 2 دفعہ سیمپل لیے جائیں گے۔

فروزن میٹ پراڈکٹس کی سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں فروخت ہونے والی ہر قسم کی خوراک پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نظر ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہر لوکل اور برانڈڈ فوڈ کو سال میں متعدد بار چیک کیا جا تا ہے۔صوبہ بھر میںفوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کا مقصدعوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں