راولپنڈی،عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار ہونے پر جیل بھیج دیا

پیر 22 اپریل 2019 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار ہونے پر جیل بھیج دیا عدالت نے ملزم محمد خلیل کی سزا برقرار رکھتے ہوئے حکم سنا یا عدالت نے 2018میں تھانہ جاتلی کے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ملزم نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی اور ضمانت منظور ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، جسے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے عدالت پیش کر دیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں