راولپنڈی، پولیس حملہ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد تحریک لبیک پاکستان کے کارکن قاضی طاہر محمود کی عبوری ضمانت خارج، کمرہ عدالت سے گرفتار

پیر 22 اپریل 2019 23:29

ٖراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے تھانہ نیو ایئر پورٹ میں درج پولیس حملہ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد تحریک لبیک پاکستان کے کارکن قاضی طاہر محمود کی عبوری ضمانت خارج کر دی جسے کمرہ عدالت سے گرفتار لیا گیا جس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے اسی کیس میںنامزد عتیق سمیت5ملزمان کو 4 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں