ضلعی انتظامیہ نے عوامی آگاہی کے لیی" ہفتہ بہبود آبادی" تقریبات کا آغازکر دیا

پیر 22 اپریل 2019 23:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بہبود آبادی سہولیات سے عوامی آگاہی کے لیی" ہفتہ بہبود آبادی" تقریبات کا آغازکر دیا ہے ،اس سلسلے میں عوامی آگاہی واک بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کی قیادت میڈیکل سپرٹینڈنٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر محمد رفیق ،ڈائریکٹر بہبود آبادی شریں سخن ،ڈاکٹر اسماء طارق ،ڈاکٹر منصور،مس عارفہ سٹاف ممبر ان اور مریضوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ماں اور بچے کی صحت پر بھر پور توجہ دی جائے اور اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کے طریقوں سے روشناس کرایا جارہا ہے ۔شریں سخن نے بتایا کہ ہفتہ بہبودآبادی کے دوران علماء اساتذہ،سماجی کارکنان اور میڈیکل سٹوڈنٹ کے سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے دوران مراکزتولیدی صحت ،فلاحی مراکز اور ہسپتالوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی بہبودآبادی کی سہولیات کے بارے میں بتایا جائے گاواک میں شریک شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا کر بہبود آبادی کے پیغامات کو اجاگر کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں