شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں محفل مشاعرہ ’بیاداقبال‘

منگل 23 اپریل 2019 00:20

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) راولپنڈی،شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں محفل مشاعرہ ’بیاداقبال‘ عدل فاونڈیشن کے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدکیا گیا جس میں معروف شعراء کرام نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر باقر وسیم نے کی جبکہ ماہر تعلیم پروفیسرحرا ریاض چوہان مہمان خصوصی تھیں۔

نظامت کے فرائض زوہیب رضا اور جنید الحق نے ادا کیے۔

(جاری ہے)

شاعری کے ذریعے ڈاکٹرعلامہ اقبال کوخراج تحسین پیش کرنے والوں میں عرفان خانی، تحسین یونس، نفیس فاروق، سیبا مرزا، اقرا علی اور صداقت طاہر شامل تھے۔ سینئر دانشور شہیرسیالوی نے علامہ محمداقبال کی حیات وفن پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ قبال کی شاعری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ نوجوان گلوکار توصیف بٹ نے خوبصورت اندازمیں کلام اقبال گایا اور داد وصول کی۔ عدل فاونڈیشن کے صدر محمد فرقان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخرمیں شعراء میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں