ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین پی ایچ اے نے جشن بہاراں فیسٹول کا ٹھیکہ اپنے پیارے کو سونپ دیا

پی ایچ اے کا تقریبات نامی کمپنی کو دیئے جانے والے ٹھیکہ کی دستاویزات دینے سے گریز

منگل 23 اپریل 2019 14:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین پی ایچ اے نے جشن بہاراں فیسٹول کا ٹھیکہ اپنے پیارے کو سونپ دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ تک پبلک پارک میں رہنے والے فیسٹول سے مخصوص کمپنی مستفید ،چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود اور کمپنی کے مالک کی تصویریں بھی سامنے آگئیں،فیسٹول میں داخلے کی فیس ایک سو روپے جبکہ موٹرسائیکل پارکنگ فیس بیس روپے مقرر کی گئی ،پبلک پارک میں ہونے والے فیسٹول سے پی ایچ اے کو کوئی ریونیو نہیں ملے گا ،تقریبات نامی کمپنی نے پابندی کے باوجود میٹرو پلر کے ساتھ مختلف کمپنیوں کی اشتہار بازی بھی شروع کر دی ۔

ماضی میں ہونے والے جشن بہاراں میں داخلہ کا کوئی ٹکٹ وصول نہیں کیا جاتا تھا ۔ چیئر مین پی ایچ اے آصف محمود نے کہاکہ تقریبات کمپنی کو ٹھیکہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی مرضی سے دیا گیا،اخبار میں اشتہار دیا تھا صرف تین کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔پی ایچ اے نے تقریبات نامی کمپنی کو دیئے جانے والے ٹھیکہ کی دستاویزات دینے سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں