ماڈل کورٹس نے قتل کی31اور منشیات کی83مقدمات سنائے

منگل اپریل 18:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور دو روز کے دوران 116 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر114مقدمات کا فیصلہ سنا یا جن میں قتل کی31اور منشیات کی83مقدمات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سہیل ناصر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ ملک بھر کی تمام عدالتوں نے 598 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ماڈل کورٹس کے فیصلوں میں02مجرمان کو سزائے موت اور03کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر37 ملزمان کو کل53سال9 ماہ اور21 دن قیدپندرہ لاکھ نوے ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments