راولپنڈی، سانحہ راجہ بازار سمیت دیگرمختلف مقدمات میں 9گواہوں کے بیان قلمبند

منگل 23 اپریل 2019 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے سانحہ راجہ بازار سمیت دیگرمختلف مقدمات میں 9گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے ہیں عدالتوں نے تھانہ گنج منڈی میں درج سانحہ راجہ بازار کے مقدمہ میں نامزد ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ میں استغاثہ کے 1 گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت7 مئی تک ،تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم امیر آصف کے خلاف2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 2 مئی،اے این ایف سے مزاحمت کے مقدمہ میںنامزد طیب امتیاز کے خلاف4 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 29اپریل جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکہ خیز موادبرآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ظہیر احمد کیس میں گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت30 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں