راولپنڈی، 5 بچوں کی ماں کا جعلی شادی سرٹیفکیٹ بنانے والے 2 سرکاری ملازمین اور شوہر ہونے کے دعویدار کی عبوری ضمانتیں خارج

منگل 23 اپریل 2019 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سپیشل جج سنٹرل نثار بیگ نے 5 بچوں کی ماں کا جعلی شادی سرٹیفکیٹ بنانے والے 2 سرکاری ملازمین اور شوہر ہونے کے دعویدار کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس پر ایف آئی اے نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ عدالت نے نکاح خواں و رجسٹرا رکی ضمانت منظور کر لی ملزمان کی درخواست ضمانت پر گرفتار ملزمان میں سرکاری ملازمین محمد اشتیاق اورمحمد سخاوت کے علاوہ شوہر ہونے کا دعویدار زبیر کلیم شامل ہے جبکہ عدالت نے رجسٹرارو نکاح خواں محمد اظہر یوسف کی ضمانت منظور کر لی ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں