راولپنڈی، مضر صحت اجزا کے استعمال،ٖغیر معیاری اشیاکی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈ پوائنٹس سر بمہر

منگل 23 اپریل 2019 23:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح میں کاروائی میں مضر صحت اجزا کے استعمال،ٖغیر معیاری اشیاکی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیئے جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر67ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیافوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںمٹھائی،بیکری آئٹم کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال، ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے، حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پرلکی بیکرز اور حافظ بیکرز اینڈ پروڈکشن یونٹ کوسیل کر دیاجبکہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،اشیائے خورونوش پر لیبلنگ کی عدم موجودگی،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے،گندے بد بودار ماحول کی بنا پر بابا پیر شاہ غازی ہوٹل اور بابا جی ہوٹل کو سربمہر کیا گیا ادھرڈویژن بھرمیں مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر67ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے مختلف علاقوں میں کار وائی کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک،ملاوٹی دودھ اورناقص مٹھائیاںتلف کر دی گئیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرحتمی نوٹس بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں