راولپنڈی، مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ پولیس اہلکار کوزخمی کر دیا قیمتی کیمرہ چھین کر فرا ر

منگل 23 اپریل 2019 23:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) تھانہ ریس کورس کے علاقے برف خانہ چوک کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کر کے آر پی او آفس میں تعینات پولیس اہلکار کوزخمی کر دیا اور قیمتی کیمرہ چھین کر فرار ہو گئے اطلاعات کے مطابق آر پی او دفتر میں تعینات کاشف جاویدنامی پولیس اہلکارمری روڈ پر واقع مارکیٹ سے کیمرہ لے کر واپس گھر جا رہا تھاکہ گلی نمبر 12مصریال روڈ برف خانہ چوک کے قریب موٹر سائیکل مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرکیمرہ چھیننے کی کوشش کی کاشف جاوید کی مزاحمت پرڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ ڈاکوکیمرہ چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار ڈویژن ، ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او تھانہ ریس کورس موقع پر پہنچ گئیاور فرانزک لیب کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے پولیس کو موقع پر9ایم ایم پستول کی گولیوں کے 5خول بھی ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں