پولیو کی خصوصی مہم میں آٹھ لاکھ کے قریب بچوں کو قطر پلائے۔ترجمان محکمہ صحت

بدھ 24 اپریل 2019 17:38

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) محکمہ صحت نے ضلع بھر میں شروع کی جانے والی پولیو کی خصوصی مہم کے دوران اب تک آٹھ لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر پلائے ،تما م فیلڈ سٹاف مکمل مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہے، ایریا انچارجز اور دیگر افسران بھی فیلڈ سٹاف کے ساتھ گھر وں میں جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچائو کے قطرے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں شہریوں کو گھروں میں جا کر ان کو پولیو سے بچائو کے قطروں کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت راولپنڈی 26اپریل کو مکمل ہونے والی انسداد پولیو مہم کے 100فیصد نتائج کے حصول کے لیے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ والدین پولیو قطروں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں ان کو فیلڈ سٹاف کے علاوہ ایریا انچارجز اور محکمہ صحت کے دیگر افسران قائل کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں