راولپنڈی سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مبینہ مالی بے ضابطگیوں،من پسند و بوگس بھرتیوں کا انکشاف

مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شعبہ پرچیز میں آلات اور صفائی کیلئے سامان کی خریداری میں کروڑوں کی خورد بر،جعلی اور بوگس بھرتیوں کے ذریعے گزشتہ5سال میںکمپنی کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا 5 ڈمپنگ سائیٹ کیلئے سستی جگہ مہنگے داموں خریدا گیا عمل سمیت دیگر مبینہ کرپشن وگھپلوں کی قومی احتساب بیورو اور محکمہ انٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں ،ذرائع

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

\راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی حکومت نے راولپنڈی سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیوایم سی)میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں،من پسند و بوگس بھرتیوں ، ایک ہی سیٹ پر عرصہ دراز سے افسران کی اہلیت اورعارضی تعیناتیوںپر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شعبہ پرچیز میں آلات اور صفائی کیلئے سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی خورد بردکے علاوہ جعلی اور بوگس بھرتیوں کے ذریعے گزشتہ5سال میںکمپنی کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیااسی طرح ڈمپنگ سائیٹ کیلئے سستی جگہ مہنگے داموں خریدا گیا عمل سمیت دیگر مبینہ کرپشن وگھپلوں کی قومی احتساب بیورو اور محکمہ انٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں ،ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 سال میں آرڈبلیو ایم سی میں اقربا پروری کے تحت سینئر کی جگہ من پسنداور چہیتے جونیئرز کوعارضی عہدوں پر ترقی دی گئی منیجر ایڈمن کی جگہ پر فائز افسرنے سینئر منیجر ایڈمن کے بعد ایم ڈی کا عارضی چارج حاصل کرلیا اور مبینہ ملی بھگت سے سینئر منیجر ایڈمن کی جگہ خود کوکمپنی سیکریٹری کے عہدے کیلئے بھی کوالیفائی کرالیااور بطورعارضی ایم ڈی اپنی ہی کمپنی سیکریٹری کی سیٹ کا عارضی چارج اپنے ہی چہیتے کے حوالے کردیا،سینئرز کو نظر انداز کرکے اسسٹنٹ منیجر آپریشن کو تحصیلوں کامنیجر لگادیا گیا ہے،اسی طرح شعبہ ایچ آر میں جونیئر بلال خاور کو منیجر تعینات کردیا گیا جعلی اور بوگس بھرتیوںسے کمپنی کو مالی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،سابق ایم ڈی نے تعیناتی کے فورا بعد درجنوں بوگس اہلکاروں کو فارغ کیا لیکن حال ہی میں شعبہ ایچ آر کے منیجر بلال خاور نے حکمران جماعت کے منظور نظردرجنوں کارکنوں کو بھرتی کرلیا ہے ذرائع کے مطابق صفائی کیلئے سیکٹر اے سے ڈی تک مجموعی طور پرصرف60سینٹری ورکر تفویض کئے گئے جبکہ ڈپٹی منیجر آپریشن کے پاس 60 ورکرز ہیں،120ورکرز شہر کی صفائی کیلئے ناکافی ہیںذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ افسران نے نالہ گینگ کے نام پر صرف دفتر میںتقریبا200 سینیٹری ورکروں کو بھرتی کررکھا ہے جن کا صفائی کے عمل سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے جن کے نام تنخواہیں نکلوائی جاتی ہیں23 مارچ2017 کوکرال چوک سے فیض آباد تک صفائی کے نام پر البائراک کمپنی کو1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے ادا شدہ رقم کی فوری ریکوری کی سفارش کی ادھر لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ایک افسر نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سیکریٹری کی سیٹ پر تعیناتی کیلئے ایل ایل بی کی ڈگری کا ہونا ضروری ہے،معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میںکمپنی سیکریٹری اور منیجر شعبہ ایچ آر کو بیٹھنے کی اجازت نہیں گئی،بورڈ اراکین نے کمپنی سیکریٹری کی اہلیت پر سوال اٹھایا جس پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، ڈپٹی کمشنرنے بطور چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کمپنی کے بجٹ پر مختلف سوالات اٹھاتے ہوئے کمپنی کے مالی معاملات کا آڈٹ کرنے کا حکم جاری کیا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کمپنی کاآڈٹ کرنے والی محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ٹیم نے کمپنی کی انتظامیہ سے ملازمین کی تعداد ان کے عہدے ڈیوٹیاں،آ ڈبلیو ایم سی میں موجود گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء اور آلات کی تعداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں